امریکی جج نے عراقی تارکین وطن کی ملک بدری روک دی

Jul 12, 2017 03:46 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 03:46 PM IST

بلامقام۔  ایک امریکی جج نے فیصلہ سنایا ہے کہ حکومت پچھلے ماہ گرفتار کئے گئے 200 کے قریب عراقی تارکین وطن کو فوری طور سے ملک بدر نہیں کرسکتی اور دلیل دی ہے کہ اگر انہیں ملک سے نکالا گیا تو ان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوسکتی ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج مارک گولڈ اسمتھ نے مشی گن میں کہا کہ ان کے پاس حکومت کو یہ حکم دینے کا اختیار ہے کہ جب تک امیگریشن عدالت میں ان کے ملک سے نکالے جانے کے مقدمات چل رہے ہیں عراقیوں کو ملک میں نہیں رہنے دیا جائے۔

امریکی جج نے عراقی تارکین وطن کی ملک بدری روک دی

فائل فوٹو، رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز