اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 600 شہری ہلاک

Jul 08, 2017 04:24 PM IST | Updated on: Jul 08, 2017 04:24 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ کی قیادت میں اتحادی فوج کی جانب سے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں کونشانہ بنا کر سال 2014سے اب تک شام اور عراق میں کئے گئے فضائی حملوں میں کم ازکم 600شہری مارے گئے۔ اتحادی فوج کی جانب سے کل جاری ایک رپورٹ کے مطابق اگست 2014 اور مئی 2017کےدرمیان شام اور عراق میں کئےگئے فضائی حملے میں کم از کم 603شہری مارے گئے ہیں۔ حالانکہ نگرانی گروپوں کی جانب سے فراہم کئے گئےاعدادو شمار سے یہ کافی کم ہے۔

ایئروارس نگرانی گروپ کے مطابق عظیم اتحادی فوج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 4354شہری مارے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس کے خلاف جب سے مہم شروع کی گئی ہے تب سے 22000فضائی حملے کئے گئے ہیں جن میں سے 727فضائی حملوں میں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 600 شہری ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز