ایمریٹس کی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر عائد امریکی پابندی ختم

Jul 05, 2017 07:56 PM IST | Updated on: Jul 05, 2017 09:35 PM IST

دوبئی: امریکی انتظامیہ نے دوبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والی ایمریٹس کی پروازوں میں الیکٹرانک آلات لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکہ نے اس سال مارچ میں دس ملکوں سے اس کے یہاں جانے والی پروازوں میں الیکٹرانک آلات لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی ۔ ایسا کسی دہشت گردانہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ یہ دس ملک خلیجی، مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ہیں۔ ان میں متحدہ عرب امارات شامل ہے۔

ایمریٹس کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ دوبئی سے امریکہ جانے والی اس کی پروازوں کے لئے یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی میعارات او رپروٹوکول بڑھانے کے لئے ایمریٹس مختلف فریقین اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہا تھا تاکہ یہ معیارات امریکہ جانے والی پروازوں کے لئے امریکی سیکورٹی ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہوں۔

ایمریٹس کی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر عائد امریکی پابندی ختم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز