امریکہ کو فضائی حملے کا خدشہ ، بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ پر لگا سکتا ہے پابندی

May 28, 2017 11:10 PM IST | Updated on: May 28, 2017 11:10 PM IST

نیویارک : امریکہ کے داخلی سلامتی کے وزیر جان کیلی نے اتوار کو کہا کہ حقیقی خطرے کے خدشہ کے پیش نظر وہ ملک میں آنے والی اور وہاں سے جانے والی بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے اور لے جانے پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں کیلی نے کہا کہ حقیقی خطرہ ہے ، پروازوں کے خلاف کئی خطرے ہیں ۔  کیلی نے کہا کہ دہشت گرد ہوائی جہاز، خاص طور پر امریکی ہوائی جہاز کو فضا میں مار گرانے کی کوشش میں ہیں ۔

امریکہ کو فضائی حملے کا خدشہ ، بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ پر لگا سکتا ہے پابندی

کیلی نے یہ بیان میموریل ڈے ہفتہ کے آخر میں دیا ۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مانچسٹر میں ایک کنسرٹ کے دوران دھماکہ ہوئے ہیں اور برطانیہ نے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ آئندہ الیکٹرانک آلات میں بارود بھر کر دھماکے کئے جا سکتے ہیں ۔

پابندی لگنے سے یورپ اور امریکہ کے درمیان پروازوں پر کافی اثر پڑے گا ۔ ایوی ایشن انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتہ میں یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تقریبا 3250 پروازیں اڑان بھرتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز