دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کی ضرورت : میک ماسٹر

Apr 17, 2017 09:42 PM IST | Updated on: Apr 17, 2017 09:42 PM IST

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے آج پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے ملاقات کی اور دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکہ میں جنوری میں نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے جنوبی ایشیائی دورے پر نکلے مسٹر میک ماسٹر نے پاکستان کی جمہوری اور اقتصادی ترقی کی تعریف کی۔ مسٹر نواز شریف کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم نے مسٹر میک ماسٹر کو واقف کرایا کہ پاکستان افغان بحران سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کشمیر مسئلہ پر ہندستان کے ساتھ تنازعہ حل کرنے میں امریکہ کی ثالثی کا خیرمقدم کرے گا۔ مسٹر ٹرمپ نے پہلے اس مسئلہ پر ہندستان۔پاکستان کے درمیان جاری اختلافات کو دور کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کی ضرورت : میک ماسٹر

اس سے پہلے مسٹر میک ماسٹر نے کل افغان نیوز چینل 'ٹولو نیوز کو دیے ایک انٹرویو میں کہا، "ہم سب کئی برسوں سے یہ امید کر رہے ہیں کہ پاکستانی لیڈر یہ سمجھیں گے کہ پہلے چنندہ کارروائی کی حکمت عملی کی بجائے ان گروپوں کے خلاف وسیع طور پر کارروائی کرنا ان کے اپنے مفاد میں ہے۔" انہوں نے کہا، "افغانستان اور دیگر جگہوں پر ان کے مفادات کو جاری رکھنے کا بہترین طریقہ سفارتکاری کا استعمال کرنا ہے نہ کہ مصنوعی رویہ کا استعمال کرنا، جس سے تشدد کو فروغ ملتا ہے۔ خیال ر ہے کہ پاکستان پر طالبان کا مصنوعی قوت کے طور پر استعمال کرنے اور اس کے لیڈروں کو پناہ دینے کے الزام لگتے رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز