ٹرمپ کی ایران کے ساتھ نیوکلیائی سمجھوتہ پر امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015میں ہونے والے نیوکلیائی سمجھوتے اور دنیا کی دوسری طاقتوں کو نظر انداز کر نے کے سلسلہ میں ایرا ن کی زبردست تنقید کی۔

Oct 14, 2017 06:04 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 06:04 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015میں ہونے والے نیوکلیائی سمجھوتے اور دنیا کی دوسری طاقتوں کو نظر انداز کر نے کے سلسلہ میں ایرا ن کی زبردست تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس معاہدہ پر پوری طرح عمل نہیں کررہا ہے اور وہ بالآخراسے ختم کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں امریکی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا جس میں انہوں نے نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل پروگراموں اور مشرق وسطیٰ کے شدت پسند گروپوں کو حمایت کرنے کیلئے ایران کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے ایران پر نیوکلیائی معاہدہ کی روح کوبرقرار نہ رکھنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان کا ہدف ہے کہ ایران کبھی بھی نیوکلیائی ہتھیار حاصل نہیں کرسکے۔ ٹرمپ نے کہا-’’ہم ایسے راستہ پر نہیں چلیں گے جس کا نتیجہ زیادہ تشدد اور دہشت گردی ہو اور یقینی طور سے ایران کے نیوکلیائی تجربہ کا خطرہ ہے‘‘۔

ٹرمپ کی ایران کے ساتھ نیوکلیائی سمجھوتہ پر امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز