امریکہ کے مشہور پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے کی خودکشی

Jul 21, 2017 09:36 PM IST | Updated on: Jul 21, 2017 09:36 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کے معروف پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے آج علی الصبح لاس اینجلس میں واقع اپنی ذاتی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ وہ 41 برس کے تھے۔ لاس اینجلس کے کاؤنٹی کارنر نے چیسٹر کی موت کی توثیق کرتےہوئے کہاکہ چیسٹر نے خودکشی کرلی ہے۔

وہ دو بار جرمن ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ چیسٹر ایک معروف پاپ بینڈ لنکن پارک کے سربراہ بھی تھے، جن کا بینڈ اس وقت نئی موسیقی البم، ’ون مور لائٹ‘ کے پروموشن کیلئے ورلڈ ٹور پر ہے۔ چیسٹر کی اس طرح خودکشی کرنے کے سبب اس کے شیدائیوں میں کافی رنج و غم ہے۔

امریکہ کے مشہور پاپ سنگر چیسٹر بیننگٹن نے کی خودکشی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز