ملاقات سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو بتایا سچا دوست

Jun 25, 2017 11:28 AM IST | Updated on: Jun 25, 2017 11:28 AM IST

واشنگٹن : وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے مسٹر مودی کو اپنا سچا دوست قراردیتے ہوئے آج کہا کہ وہ اس ملاقات کے لئے کافی پرجوش ہیں۔  مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہاکہ " ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا پیر کو وہائٹ ہاؤس میں استقبال کرنے کا خواہشمند ہوں، سچے دوست سے اہم اسٹریٹجک معاملات پر بات چیت کروں گا"۔

واضح ر ہے کہ مسٹر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ اس سے پہلے دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی بار ٹیلی فون پر بات چیت ہو چکی ہے۔  اپنے امریکہ کے دورے کے سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے مسٹر مودی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھا کہ اس سے پہلے وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کئی بار ٹیلی فون پر بات چیت کر چکے ہیں۔

ملاقات سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو بتایا سچا دوست

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، فائل فوٹو، رائٹرز

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی فائدے کے لئے اس بات چیت کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا۔  مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ وہ اس دورے اور مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور وسیع شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا ایک سنہری موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔  انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کثیر جہتی اور متنوع ہیں، انہیں نہ صرف دونوں ممالک کی حکومتوں بلکہ دونوں جانب کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل ہے۔

اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے وہائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری سین اسپائسر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی دہشت گردی، ہند-پیسیفک کے علاقے میں دفاعی شراکت، عالمی تعاون، دوطرفہ کاروبار، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مسٹر اسپائسر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ایک بہت اہم بات چیت ہونے جا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز