Live Results Assembly Elections 2018

شمالی کوریا کی منمانی جاری رہنے نہیں دی جائے گی: امریکہ

اقوام متحدہ۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو من مانی جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گا اور یہ بات پیونگ یانگ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ خود کو خطرے میں ڈال رہا ہے کیونکہ پوری دنیا اس کے خلاف متحد ہوگئی ہے۔

Aug 30, 2017 04:07 PM IST | Updated on: Aug 30, 2017 04:07 PM IST

اقوام متحدہ۔  امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو منمانی جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گا اور یہ بات پیونگ یانگ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ خود کو خطرے میں ڈال رہا ہے کیونکہ پوری دنیا اس کے خلاف متحد ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کل شمالی کوریا سے اور کسی میزائل کا تجربہ نہ کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ اب اسے افراتفری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔

شمالی کوریا کی جانب سے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغنے کی مذمت کرتے ہوئے محترمہ ہیلی نے کہا کہ یہ اشتعال انگیز حرکت ہے۔ انہوں نے شمالی کوریا سے مزید کوئی بھی میزائل لانچ نہ کرنے کی اپیل کی۔

شمالی کوریا کی منمانی جاری رہنے نہیں دی جائے گی: امریکہ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز