ٹلرسن اور لاوروف مختلف امورپر تبادلہ خیال کریں گے: امریکہ

Sep 18, 2017 04:03 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 04:03 PM IST

نيويارک۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے اور ان سے مختلف مسائل پر بات چیت بھی کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے آج اس کی اطلاع دی۔ وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دینے سے انکار کیا ہے۔

اس بات کے قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے نیوکلیائی معاہدے، شام میں جاری خانہ جنگی اور شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگرام سمیت کئی اہم موضوعات پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

ٹلرسن اور لاوروف مختلف امورپر تبادلہ خیال کریں گے: امریکہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز