امریکہ نے حزب المجاہدین کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ، سید صلاح الدین ہے اس کا سرغنہ

امریکہ نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے ہندوستان کے خلاف سرگرمیاں چلانے والے سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین پر پابندی لگا دی ہے۔

Aug 16, 2017 09:13 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 09:13 PM IST

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے ہندوستان کے خلاف سرگرمیاں چلانے والے سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین پر پابندی لگا دی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ریلیز کے مطابق اس نے حزب المجاہدین پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد امریکہ میں اس کی کسی بھی املاک کو ضبط کیا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ ہی امریکی شہریوں کو دہشت گرد گروپ کے ساتھ کسی قسم کا لین دین کرنے پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔

کشمیر میں دہشت گردی کا کاروبار کرنے والا سید صلاح الدین اس کا سربراہ ہے اور وہ گزشتہ 26 سالوں سے وادی کشمیر میں اپنا دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے، لیکن آئی ایس آئی کی گود میں بیٹھا صلاح الدین کئی سالوں سے پاکستان میں رہ کر کشمیر میں دہشت گردی کی وارداتوں کو انجام دے رہا ہے۔ سید صلاح الدین ایک کشمیری ہے ، جو پاکستان سے مدد کی بنیاد پر ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دیتا ہے۔

امریکہ نے حزب المجاہدین کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ، سید صلاح الدین ہے اس کا سرغنہ

فائل فوٹو

سید صلاح الدین کا اصلی نام سید محمد یوسف شاہ ہے، لیکن پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سرپرستی میں 11 نومبر 1991 میں دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کا سرغنہ بننے کے بعد اس نے اپنا نام بدل کر سید صلاح الدین رکھ لیا تھا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس دہشت گرد کا پورا خاندان آج بھی وادی کشمیر میں ہی رہتا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز