امریکہ: اسلام پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملہ پر سیکورٹی آفیسر مستعفی

Nov 18, 2017 03:11 PM IST | Updated on: Nov 18, 2017 03:11 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکورٹی (ڈی ایچ ایس) کے ایک آفیسر نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے ماضی میں سیاہ فام کمیونٹی اور اسلام پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس کے انکشاف کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا۔ اپریل میں ڈی ایچ ایس مرکز کے 'فیتھ بیسڈ اینڈ نیبرهڈ پارٹنرشپس' کے سربراہ مقرر ہوئے جیمی جانسن نے 2008 میں ایک ریڈیو ٹاک شو میں یہ تبصرے کئے تھے۔ سی این این کے ذریعہ جمعرات کو اپنی رپورٹ میں ایک آڈیو نشر ہونے کے بعد ان کے تبصروں کو لے کر بحث چھڑ گئی۔

جانسن نے کہا تھا کہ سیاہ فام کمیونٹی اہم امریکی شہروں کو جھگیوں میں تبدیل کرنے کے لئے ذمہ دار ہے اور دلیل دی تھی کہ معاشرے میں اسلام کی شراکت داری صرف تیل اور مردہ جسم ہے۔ سابق افسر نے امریکی یہودیوں کی اقتصادی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ امریکہ کی سیاہ فام کمیونٹی کی کارگزاری ہے، جس نے اپنی کاہلی، منشیات کے استعمال کرنے اور جنسی عمل میں ملوث ہونے کے مدنظر ملک کے بڑے شہروں کو جھگیوں میں تبدیل کر دیا۔

امریکہ: اسلام پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملہ پر سیکورٹی آفیسر مستعفی

جیمی جانسن، فائل فوٹو، سوشل میڈیا

انہوں نے اسلام کے بارے میں کہا تھا کہ وہ اسے انتہا پسندانہ اسلام نہیں کہتے، اگر یہ کچھ ہے تو پھر یہ اطاعت اور معتبر اسلام ہے۔ اپنے استعفے سے پہلے جانسن نے اپنے تبصروں کے لئے معافی مانگتے ہوئے جمعرات کو سی این این سے کہا کہ جس طرح سے ماضی میں ان خیالات کو ظاہر کیا گیا ان پر مجھے افسوس ہے، لیکن میں واضح طور پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ میرے ذاتی یا پیشہ ورانہ خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز