سنگا پور میں تیل کے ٹینکر سے امریکی جنگی بیڑہ کی ٹکر، 5 زخمی، 10 لاپتہ

Aug 21, 2017 01:16 PM IST | Updated on: Aug 21, 2017 01:16 PM IST

سنگاپور۔ سنگا پور کے مشرقی علاقہ میں آج امریکی بحریہ کے ایک جنگی بیڑہ اور تیل کے ایک ٹینکر کے مابین ہوئی ٹکر میں امریکی بحریہ کے پانچ فوجی زخمی ہوگئے اور 10 دیگر لاپتہ ہیں۔ امریکی بحریہ نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل امریکی بحریہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق سنگا پور میں بندرگاہ کے معمول کے سفر پر نکلا یہ امریکہ جنگی بیرہ ’یو ایس ایس جان ایس میکین‘ ’النک ایم سی‘ نامی ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنگی بیرہ اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت بندرگاہ پر پہنچنے کو تیار تھا۔

بحریہ کے مطابق جنگی بیرہ ملائشیا کے نزدیک ملکا آبی معاہدہ میں واقع بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹکر سے ’یو ایس ایس جان ایس میکین‘ کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ بحریہ کے مطابق اس حادثہ کے بعد راحت و بچاؤ کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ دوسرا معاملہ ہے جب امریکی جنگی بیڑہ شدید طور پر حادثہ کا شکار ہوا ہے۔

سنگا پور میں تیل کے ٹینکر سے امریکی جنگی بیڑہ کی ٹکر، 5 زخمی، 10 لاپتہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز