امریکی سپریم کورٹ نے چھ مسلم ممالک پر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی منظوری دے دی

Dec 05, 2017 09:48 AM IST | Updated on: Dec 05, 2017 09:48 AM IST

واشنگٹن۔ امریکہ کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر لگائی جانے والی پابندی مکمل طور پر نافذ العمل ہو سکتی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے نو میں سے سات ججوں نے امریکی انتظامیہ کی اس درخواست کو منظور کیا کہ ماتحت عدالتوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کے حکم نامہ پر عائد کردہ پابندیوں کو ہٹا دیا جانا چاہیے۔ لیکن چاڈ، ایران، لیبیا، شام، صومالیا اور یمن سے سفر کرنے والے افراد پر پابندیوں کے حوالے سے اب بھی قانونی چیلنجز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے گذشتہ سال جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک متنازع پالیسی کے تحت تین طرح کے حکم نامے جاری کیے تھے جس کے تحت سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ جن ممالک کے شہریوں پر امریکہ آمد پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں عراق، ایران، شام، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہری شامل تھے۔ گذشتہ سال جنوری میں سفری پابندیوں سے متعلق جاری کیے گئے ایک حکم نامہ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے اور امریکہ کے ہوائی اڈوں پر شدید افرا تفری کا عالم تھا تاہم اس حکم نامہ کو فیڈرل کورٹ نے گذشتہ برس فروری میں معطل قرار دے دیا تھا۔

امریکی سپریم کورٹ نے چھ مسلم ممالک پر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی منظوری دے دی

امریکہ میں مسلمانوں کی سفری پابندی کے خلاف خواتین احتجاج کرتی ہوئیں: فائل فوٹو، رائٹرز۔

امریکہ میں اپیل کورٹ نے فروری کے اوائل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کے صدارتی حکم کی معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز