شمالی کوریا کے بحران کو سفارتی مذاکرات کے ذریعہ حل کریں گے: میٹس

واشنگٹن۔ امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ بین الاقوامی مذاکرات کے ذریعے شمالی کوریا کے تازہ ترین حالات کا سفارتی حل نکال لیا جائے گا۔

Sep 20, 2017 02:38 PM IST | Updated on: Sep 20, 2017 02:38 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ بین الاقوامی مذاکرات کے ذریعے شمالی کوریا کے تازہ ترین حالات کا سفارتی حل نکال لیا جائے گا۔ مسٹر میٹس کا یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے چند گھنٹوں بعد آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا ایٹمی چیلنجز پیش کرنے سے باز نہیں آتا ہے تو امریکہ اسے پوری طرح تباہ کرنے پر مجبورہو گا۔

میٹس نے رومانیا کے وزیر دفاع سے ملاقات کرنے سے قبل کہا کہ، "ہم بین الاقوامی مذاکرات کے ذریعے شمالی کوریا کی تازہ ترین صورتحال کا حل نکالنے میں مصروف ہیں اور ہم ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔ ہمارے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اس کی قیادت کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس بحران کو سفارتی مذاکرات کے ذریعہ حل کرلیں گے۔

شمالی کوریا کے بحران کو سفارتی مذاکرات کے ذریعہ حل کریں گے: میٹس

امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز