یمن بحران کے معاملہ پر امریکہ کا سعودی عرب کو سخت انتباہ

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر آج کہا کہ یمن میں لوگوں کی حالت کو لے کر امریکی کانگریس میں کافی غصہ ہے۔

Dec 09, 2017 10:31 AM IST | Updated on: Dec 09, 2017 10:31 AM IST

واشنگٹن۔ امریکہ نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر یمن میں لوگوں کے حالات ایسے ہی رہے تو اسے ملنے والی امریکی امداد کو روکا جا سکتا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر آج کہا کہ یمن میں لوگوں کی حالت کو لے کر امریکی کانگریس میں کافی غصہ ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے حکام کو صاف طور پر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگر یمن میں لوگوں کی صورت حال میں بہتری نہیں آتی ہے تو اسے ملنے والی امریکی امداد کو روکا جا سکتا ہے۔ افسر مذکور نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن میں ہو رہے انسانی امداد کے کاموں کو فروغ دینا چاہیے۔

یمن بحران کے معاملہ پر امریکہ کا سعودی عرب کو سخت انتباہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سعودی شاہ سلمان: فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز