اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کااستعفیٰ ، ٹرمپ بولے کل کروں گا بڑا اعلان

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

Oct 09, 2018 10:45 PM IST | Updated on: Oct 09, 2018 10:51 PM IST

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مقامی میڈیا  رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کا استعفی قبول کر لیا ہے۔ نکی ہیلی نے استعفی کیوں دیا ہے اس بارے میں ابھی کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

رائٹرز کے حوالے سے نیوز ایجنسی اے این آئی نے بتایا کہ نکی ہیلی سال 2020 کا امریکی انتخابات نہیں لڑیں گی بلکہ ڈونالڈ ٹرمپ کیلئے کیمپیننگ کریں گی'۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کااستعفیٰ ، ٹرمپ بولے کل کروں گا بڑا اعلان

نکی ہیلی : فائل فوٹو

نکی ہیلی کے استعفی کی خبر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک ٹویٹ کے ٹھیک بعد آئی ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ وہ کل صبح  10:30 بجے اول آفس میں نکی ہیلی کے ساتھ برا اعلان کریں گے۔

رائٹرز کے مطابق نکی ہیلی کے استعفی کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ' ہیلی نے شاندار کام کیا۔ وہ سال کے ؤخر تک آفس چھوڑ رہی ہیں تاکہ کچھ وقت بریک لے سکیں "۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان انتخابی ریلی میں بم دھماکہ ، آٹھ افراد ہلاک

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز