ٹی وی اینکر بنیں پاکستانی ادکارہ وینا ملک ، وزیر اعظم مودی کیلئے استعمال کئے نازیبا الفاظ ، دیکھیں ویڈیو

Jul 06, 2017 10:20 PM IST | Updated on: Jul 06, 2017 10:21 PM IST

اپنی متنازع تصاویر کے لئے اکثر سرخیوں میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ اس مرتبہ وہ ایک اداکارہ یا ماڈل کے طور پر نہیں بلکہ ایک ٹی وی اینکر کے طور پر سرخیاں بٹورتی نظر آ رہی ہیں۔

وینا ملک آج کل ایک ٹی وی اینکر بن گئی ہیں۔ حال ہی میں ان کے شو 'بریکنگ نیوز ود وینا ملک میں انہوں نے وزیر اعظم مودی کو لے کر نامناسب تبصرے کئے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم مودی کے اسرائیل دورہ اور نیتن یاہو کو لے کر بھی قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا۔ وینا ملک کی یہ ویڈیو کلپ پاک نیوز نام کے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو 4 جولائی کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

ٹی وی اینکر بنیں پاکستانی ادکارہ وینا ملک ، وزیر اعظم مودی کیلئے استعمال کئے نازیبا الفاظ ، دیکھیں ویڈیو

خیال رہے کہ وینا ملک رئیلٹی شو بگ باس میں حصہ لے چکی ہیں۔ اس شو کے دوران ان کے اور اداکار اشمت پٹیل کے رشتے کو لے کر کافی بحثیں ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ بطور ماڈل وہ اپنے فوٹو شوٹ کو لے کر بھی کافی تنازعات میں رہی ہیں۔ قبل ازیں وینا محض تین سال کی اپنی شادی کے اختتام کو لے کر بحث میں آئی تھیں۔ خاندانی عدالت نے طلاق کی منظوری دے دی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز