Live Results Assembly Elections 2018

اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں صدر وینزویلا کی شرکت پر سبھی حیران

عرب ٹی وی کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی خصوصی درخواست پر بطور مہمان شرکت کی۔

Dec 14, 2017 03:56 PM IST | Updated on: Dec 14, 2017 03:56 PM IST

انقرہ۔ استنبول میں القدس کے مسئلہ پر منعقد اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں جہاں بہت سے مسلمان لیڈروں نے سست روی کا مظاہرہ کیا وہیں ایک غیر متوقع مہمان نے شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی خصوصی درخواست پر بطور مہمان شرکت کی۔

یاد رہے کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف جوابی اقدامات پر غور کیا گیا۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے سربراہان اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، جن کی نمائندگی وہاں کے وزیروں نے کی۔

اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں صدر وینزویلا کی شرکت پر سبھی حیران

او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف جوابی اقدامات پر غور کیا گیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز