برقع میں اسکیٹنگ اور رقص، سعودی خواتین کی ویڈیو وائرل

Jan 05, 2017 03:10 PM IST | Updated on: Jan 05, 2017 04:02 PM IST

نئی دہلی۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سعودی عرب کی کچھ خواتین باسکٹ بال کھیل رہی ہیں، اسکیٹنگ کر رہی ہیں، پارٹی کر رہی ہیں، ڈرائیونگ کر رہی ہیں، اسکوٹر چلا رہی ہیں، یا یوں کہیے کہ ہر وہ کام کر رہی ہیں جو وہ کرنا چاہتی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پورے ویڈیو میں تمام عورتیں برقع میں نظر آ رہی ہیں اور اپنے حقوق کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

دراصل، یہ ایک میوزک ویڈیو ہے جس میں سعودی عرب کی خواتین اپنی آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں اور ایک شہری کے طور پر مردوں کے مساوی حقوق کی بات کر رہی ہیں۔ گزشتہ 15 گھنٹے میں اس ویڈیو کو تقریبا 50 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے فیس بک صفحے پر اس ویڈیو کو شیر کیا گیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز