ونود کھنہ کی انتقال کی وجہ سے کرن جوہر نے رد کیا باہوبلی 2 کا پریمئر

Apr 27, 2017 06:20 PM IST | Updated on: Apr 27, 2017 06:20 PM IST

ممبئی: مشہور فلمی اداکار ونود کھنہ کے صدمے سے گذر رہے بالی ووڈ نے کل ریلیز ہونے والی فلم باہو بلی کا ممبئی میں ہونے والا پریمیر رد کردیا ہے۔ باہو بلی کے ایک پروڈیوسر کرن جوہر نے ٹویٹ کیا کہ اپنے چہیتے اداکار کے احترام میں باہو بلی کی پوری ٹیم نے طے کیا ہے کہ آج رات ہونے والا پریمیئر منسوخ کردیا جائے۔

اس فلم کا نام ہرایک کی زبان پر ہے۔ اس کے پریمیئر میں فلم کی پوری اسٹار کاسٹ کے علاوہ بالی ووڈ اور جنوبی ہندستان کی فلموں کی کئی بڑی ہستیاں شامل ہونے والی تھیں ۔ پریمئر کی تیاری ہالی ووڈ فلموں کے پریمیئر کی طرز پر کی گئی تھی۔

ونود کھنہ کی انتقال کی وجہ سے کرن جوہر نے رد کیا باہوبلی 2 کا پریمئر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز