برت کھولنے کے لئے انوشکا کوکرنا پڑا طویل انتظار، وراٹ نے شیئرکی تصویر

کروا چوتھ کا اپنا پہلا برت کھولنے کے لئے انوشکا شرما کو تھوڑا لمبا انتظار کرنا پڑا۔ دراصل پنے میں کوہلی کا میچ تھا۔ میچ رات تقریباً ساڑھے 9 بجے ختم ہوا، جس کے بعد ہی کوہلی اپنی بیوی انوشکا کے پاس پہنچ سکے۔

Oct 28, 2018 04:01 PM IST | Updated on: Oct 28, 2018 04:01 PM IST

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اوربالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ہفتہ کو اپنا پہلا کروا چوتھ منایا۔ گزشتہ سال دسمبر میں ان دونوں کی شادی اٹلی میں ہوئی تھی۔ کروا چوتھ کے موقع پروراٹ کوہلی اورانوشکا نے سوشل میڈیا پراسپیشل تصویریں شیئرکیں۔ ایک ایسی دلچسپ تصویرجسے آپ بارباردیکھنا چاہیں گے۔

حالانکہ کروا چوتھ کا اپنا پہلا برت کھولنے کے لئے انوشکا شرما کو تھوڑا لمبا انتظارکرنا پڑا۔ دراصل ہفتہ کوپونے میں کوہلی کا میچ تھا۔ میچ رات تقریباً ساڑھے 9 بجے ختم ہوا، جس کے بعد ہی کوہلی اپنی بیوی انوشکا کے پاس پہنچ سکے۔ دونوں نے رات 11 بجے تقریباً کروا چوتھ کی تصویریں شیئرکی ہیں۔

برت کھولنے کے لئے انوشکا کوکرنا پڑا طویل انتظار، وراٹ نے شیئرکی تصویر

وراٹ کوہلی اورانوشکا شرما۔

Loading...

انوشکا شرما نے اس موقع پرپیلی ساڑی پہنی تھی وہیں وراٹ بلیک کرتے میں نظرآئے۔ اپنی فوٹوکے ساتھ انوشکا نے لکھا "میرا چاند، میرا سورج، میرا تارا، میرا سب کچھ'۔  اس موقع پر وراٹ کوہلی نے بھی اپنی اورانوشکا کی تصویرشیئرکی اورلکھا کہ انوشکا ان کی دنیا ہیں'۔

وراٹ کوہلی ہفتہ کو پنے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں مصروف تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے دیرشام کروا چوتھ منایا۔ وراٹ کوہلی کے لئے یہ میچ بھی بے حد خاص رہا۔ 

کوہلی نے کروا چوتھ کے دن ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے میں مسلسل تیسری سنچری لگائی۔ وہ ایسا کرنے والے ہندوستان کے پہلے بلے باز ہیں۔ حالانکہ اس میچ نے خوشی تھوڑی کم کردی تھی، کیونکہ  ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ٹیم انڈیا کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز