ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ : کچھ دیر بعد شروع ہوگا وراٹ اینڈ کمپنی کا اصل امتحان ، کیا پھر چوکرس ثابت ہوگی افریقی ٹیم ؟

Jun 11, 2017 10:23 AM IST | Updated on: Jun 11, 2017 01:18 PM IST

سری لنکا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میچ میں شکست کھانے والی ٹیم انڈیا کو اپنے اگلے میچ میں اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا ہے ۔ ہندوستانی کپتان نے روی چندرن اشون کو آخری گیارہ میں شامل کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ یہ دونوں ٹیمیں گروپ بی کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ جو ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل میں پہنچے گی ۔

میچ سے پہلے ہندوستانی کپتان نے آف اسپنر روی چندرن اشون کو آخری گیارہ میں شامل کرنے کا اشارہ دیا ۔ گزشتہ دو میچوں میں اشون کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی ۔ میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں کوہلی نے کہا کہ کئی طرح کے امکانات ہوتے ہیں ، ہم نے آخری میچ کو بھی دیکھا. کچھ بھی ہو سکتا ہے ، ہر چیز ممکن ہے ، میں اس وقت کچھ بھی نہیں بتا سکتا ۔

ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ : کچھ دیر بعد شروع ہوگا وراٹ اینڈ کمپنی کا اصل امتحان ، کیا پھر چوکرس ثابت ہوگی افریقی ٹیم ؟

انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں ہم نے تبدیلیوں اور تمام طرح کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ کوہلی نے یہ بات اتوار کو ہونے والے میچ میں ٹیم میں تبدیلیوں کے بارے میں پوچھنے پر کہی ۔ دونوں ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے یہ آخری موقع ہے ۔ ایسے میں اس میچ کو کوارٹر فائنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز