وراٹ کوہلی نے کہا : انیل کمبلے کے ساتھ میرا کوئی اختلاف نہیں ، میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا

Jun 03, 2017 11:00 PM IST | Updated on: Jun 03, 2017 11:00 PM IST

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ سے پہلے وراٹ کوہلی نے کوچ انیل کمبلے اور حریف ٹیم کے بارے میں کئی سوالات کا کھل کر جواب دیا ۔ جہاں ہندوستانی کپتان نے کوچ انیل کمبلے سے اختلافات کی تردید کی تو وہیں دوسری طرف پاکستان کو ہلکے میں نہیں لینے کی بات بھی کہی ۔

کمبلے تنازع  سے وابستہ ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بھی انہوں نے جم کر کوسا ۔ انہوں نے کہا کہ کوچ کے ساتھ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ بتا دیں کہ کوہلی ہائی وولٹیج میچ سے قبل پریس کانفرنس میں حصہ لے رہے تھے ۔

وراٹ کوہلی نے کہا : انیل کمبلے کے ساتھ میرا کوئی اختلاف نہیں ، میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا

کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے کہا کہ اگر کوچ منتخب کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے تو لوگ اتنی قیاس آرائی کیوں کررہے ہیں ۔ پچھلی مرتبہ بھی اسی طرح سے کوچ منتخب کیا گیا تھا ۔ ٹیم انڈیا کے کپتان نے تو کمبلے سے تنازع  کی خبروں کو افواہ بتایا ۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلاتے ہیں ۔ اس طرح کی قیاس آرائی سے کچھ لوگوں کا گھر چلتا ہے ۔ لوگ مجھے اس بارے میں بتانا چاہتے ہیں ، لیکن میں دھیان نہیں دیتا ۔ ٹیم مکمل طور ٹورنامنٹ پر توجہ مرکوز کئے ہوئی ہے ۔ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔ '

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز