نئے کوچ پر پہلی مرتبہ کوہلی نے توڑی خاموشی ، کہا : بی سی سی آئی کہے گا تبھی رکھوں گا اپنی رائے

Jun 30, 2017 10:29 AM IST | Updated on: Jun 30, 2017 10:37 AM IST

ٹیم انڈیا کپتان وراٹ کوہلی نے صاف کیا کہ اگر بی سی سی آئی کے نئے کوچ کے انتخاب پر ان کی رائے جاننا چاہے گا ، تبھی وہ اس پر اپنی رائے دیں گے ۔ روی شاستری بھی اب کوچ کے عہدہ کی دوڑ میں ہیں اور کوہلی کی ان سے قریبی رشتے کو دیکھتے ہوئے قیاس آرائی کا بازار گرم ہے کہ وہ کوچ کے عہدہ کے لئے ان کی پسند ہو سکتے ہیں ۔

کوہلی سے جب نئے کوچ پر ان کی رائے پوچھی گئی ، انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، ہم ایک ٹیم کے طور پر اپنی بات تبھی رکھیں گے ، جب بی سی سی آئی ہمیں ایسا کرنے کے لئے کہے گا ۔ کوہلی نے کہا کہ اس کے لئے ایک عمل ہے اور اس میں ذاتی رائے معنی نہیں رکھتی ۔

نئے کوچ پر پہلی مرتبہ کوہلی نے توڑی خاموشی ، کہا : بی سی سی آئی کہے گا تبھی رکھوں گا اپنی رائے

انہوں نے کہا کہ یہ ایک عمل ہے ، جس سے ہم ہمیشہ گزرتے ہیں اور ٹیم کے طور پر ہم اس کا احترام کرتے ہیں ۔ یہ ایسا کچھ ہے جو ٹیم سے کہا جا سکتا ہے کسی اکیلے شخص سے نہیں ۔ اس عمل کے طور پر جب بھی یہ ہوگی ، تب ہم بی سی سی آئی کو اپنی تجویز دیں گے ۔ جب یہی سوال دوسری طرح سے پوچھا گیا تو کوہلی نے کہا کہ تجویز بی سی سی آئی کو دی جاتی ہیں ۔  کھلے عام کچھ بھی کہنے کا کوئی مطلب نہیں ہے ، کیونکہ جب بھی ہم سے پوچھا جائے گا ، ہمیں ٹیم کے طور پر بی سی سی آئی کے سامنے اپنی بات رکھنی ہوگی ۔ کوہلی نے کہا کہ ابھی ان کا ہدف ویسٹ انڈیز سیریزجیتنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم ایک سیریز میں کھیل رہے ہیں اور ہماری توجہ اس پر ہے ، عمل اپنی جگہ پر ہے اور جو بی سی سی آئی کے کنٹرول میں ہے ، ہم اب کسی دوسرے چیز پر توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ کوہلی نے کہا کہ فی الحال ہماری ترجیح سیزیزجیتنی ہے اور آئندہ میچ کے لئے تیار رہنا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز