جو آج تک کوئی ہندوستانی کپتان نہ کرسکا کیا وہ کرسکیں گے وراٹ کوہلی؟

پہلے میچ میں شاندار جیت درج کرنے والی ہندوستانی ٹیم آج کارڈک میں ہونے والے دوسرے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں اسپنگ سے خوفزدہ انگلینڈ کوشکست دے کر سیریزاپنے نام کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

Jul 06, 2018 03:57 PM IST | Updated on: Jul 06, 2018 03:58 PM IST

پہلے میچ میں شاندار جیت درج کرنے والی ہندوستانی ٹیم آج کارڈک میں ہونے والے دوسرے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں اسپنگ سے خوفزدہ انگلینڈ کوشکست دے کر سیریزاپنے نام کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

پہلے میچ میں کلدیپ یادو نے 24 رن دے کر پانچ وکٹ لئے جبکہ کے ایل راہل نے ناٹ آوٹ سنچری لگائی۔ ہندوستان نے بہترین آل راونڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں سبقت بنائی تھی۔ آج کا میچ جیت کر وراٹ کوہلی کے شیرسیریز جھولی میں ڈالنا چاہیں گے۔

جو آج تک کوئی ہندوستانی کپتان نہ کرسکا کیا وہ کرسکیں گے وراٹ کوہلی؟

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی: فائل فوٹو

Loading...

ہندوستانی ٹیم ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل چھٹی سیریز جیتنے کی دہلیز پر ہے۔ اس سلسلے کا آغاز نومبر2017 میں نیوزی لینڈ پر گھریلو سیریز میں ملی جیت کے ساتھ ہوا تھا، اس کے بعد سے ہندوستان نے ایک بھی ٹی 20 سیریز نہیں گنوائی ہے۔

ہندوستان اگر سیریز 0-2 سے جیتتا ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے مقام پر قابض آسٹریلیا سے فرق کم ہوجائے گا جبکہ  0-3 سے جیتنے پر وہ پاکستان کے بعد دوسرے مقام پر آجائے گا۔

دوسری طرف ہندوستان کو ایسا کرنے سے روکنے کے لئے آسٹریلیا کو زمبابوے میں چل رہی موجودہ ٹرائی سیریز کے اگلے دو میچوں میں جیت درج کرنی ہوگی۔ دوسری طرف انگلینڈ اگر ہارتا ہے تو نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے بعد ساتویں مقام پر پہنچ جائے گا۔

انگلینڈ نے گزشتہ 10 ٹی 20 میچوں میں سے پانچ ہی جیتے ہیں۔ انگلینڈ کے بلے بازوں کے لئے سب سے بڑی فکر چائنا مین کلدیپ یادو کی گیند بازی ہوگی۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد کپتان ایان مورگن اور بلے باز جوس بٹلر نے اپنے کھلاڑیوں سے کریز پر احتیاط برتنے اور گیند کو محتاط ہوکر دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

انگلینڈ خیمہ پریکٹس کے لئےاسپن گیند بازی مشین 'مرلن' کا استعمال کرے گا کیونکہ اس کے پاس پریکٹس کی خاطر کلائی کے اسپن گیند باز نہیں ہیں۔ اس سے قبل 2005 ایشیز سے پہلے انگلینڈ نے اس مشین کا استعمال کیا تھا، جب آسٹریلیا کے پاس شین وارن جیسا اسپنر تھا۔

انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر نے تیز حملے کو بخوبی جھیلا تھا، جو ہندوستان کے لئے باعث فکر ہے۔ امیش یادو اور بھونیشور کمار دونوں اولڈ ٹیفرڈ میں ناکام رہے تھے۔ ایک میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم مینیجمنٹ تبدیل کرنے کے موڈ میں نہیں ہوگا۔ یجویندر چہل کے مہنگا ثابت ہونے کے باوجود ٹیم میں برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

آج کے میچ پر موسم کی گاج بھی گرسکتی ہے۔ اب تک کھلی دھوپ میں کھیلنے کے بعد یہاں آسمان بادلوں سے متاثر ہے اور ہلکی بارش ہورہی ہے۔ بائیں بازومیں کھنچاو کے سبب تیز گیند باز ٹم کرین انگلینڈ ٹیم سے باہر ہیں۔ ان کی جگہ ان کے بھائی سیم کو جگہ دی گئی ہے۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز