جنوبی افریقہ میں ٹیم انڈیا نے پہلی مرتبہ جیتی سیریز ، کوہلی نے کہا : تاریخ رقم کرنے کیلئے لڑکوں نے کی کافی محنت

Feb 14, 2018 02:08 PM IST | Updated on: Feb 14, 2018 02:09 PM IST

پورٹ الزبتھ : جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ کوئی سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اس کا کریڈٹ اپنے کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے لڑکوں نے سخت محنت کی۔ خیال رہے کہ ہندوستان نے روہت شرما (115) کی شاندار سنچری، آل راؤنڈرہاردک پانڈیا کی عمدہ گیندبازی اور فیلڈنگ اور چائنامین گیندباز کلدیپ یادو (57 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت منگل کی رات میزبان جنوبی افریقہ کو پانچویں ون ڈے میں 73 رنز سے شکست دے کر چھ میچوں کی سیریز میں چار۔ایک کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ کوئی سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ اس جیت سے میں بے حد خوش ہوں۔ہماری طرف سے یہ ایک اور شاندار کارکردگی رہی۔ ہم نے تاریخ رقم کی۔ اس کے لئے لڑکوں نے سخت محنت کی ۔ تیسرے ٹیسٹ کے بعد سے ہی ہماری کارکردگی بہتر ہوئی ہے ۔ تاریخ رقم کرنے کے لئے كھلاڑيوں نے اپنا پورا تعاون دیا ہے‘‘۔

جنوبی افریقہ میں ٹیم انڈیا نے پہلی مرتبہ جیتی سیریز ، کوہلی نے کہا : تاریخ رقم کرنے کیلئے لڑکوں نے کی کافی محنت

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ كوهلي۔ فوٹو : نیوز 18 ہندی ۔

ہندوستانی ٹیم مسلسل سب سے زیادہ باہمی ون ڈے سیریز جیتنے کے معاملے میں اب دنیا میں ویسٹ انڈیز کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ ہندوستان نے 2016 سے اب تک مسلسل نو ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے 1980-1988 کے دوران مسلسل 14 سیریز اپنے نام کی تھی۔

کپتان نے کہا کہ ہم نے سیریز جیت لی ہے اور اب ہم ایک ساتھ بیٹھ کر یہ دیکھیں گے کہ ہمیں کہاں اوربہتر کرنا ہے۔ چار ۔ایک کی جیت شاندار احساس ہے۔ ہم اسے پانچ۔ایک کرنا چاہتے ہیں۔ ممکن ہے کہ اگلے میچ میں کچھ اور کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔لیکن ہمارا اہم مقصد میچ جیتنا ہے اور اس کے لئے ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

گزشتہ چار میچوں سے ناکام چل رہے سلامی بلے باز روہت شرما نے پانچویں میچ میں شاندار 115 رنز کی اننگز کھیل کر ہندوستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔ روہت کو ان کی اس شاندار کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔

روہت نے میچ کے بعد کہا کہ یہ سنچری کافی وقت بعد لیکن صحیح وقت پر تھی۔ جب آپ سنچری بناتے ہو اور آپ کی ٹیم جیت جائے، تو اس سے بڑھ کر اور کیا خوشی ہوگی۔ کافی وقت تک بلے بازی کرنا میرے لئے فائدہ مند ثابت ہوا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے جو اسکور کیا اس کاہم نے کامیابی سے دفاع کیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز