حسن روحانی ایران کے دوبارہ صدر منتخب ، ابراہیم رئیسی کو شکست

May 20, 2017 11:51 AM IST | Updated on: May 20, 2017 03:23 PM IST

تہران : ایران کے صدارتی انتخاب میں حسن روحانی خارجہ پالیسی کے نعرے پر ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اورسرکاری ٹی وی نے ان کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ علی اصغر احمدی نے سرکاری ٹی وی کے مطابق تقریباً تمام ووٹوں کی گنتی ہو گئی ہے اور حسن روحانی کو چار کروڑ ووٹوں میں سے دو کروڑ 28 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان کے مخالف امیدوار کو ایک کروڑ 15 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔ ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹرن آؤٹ غیر متوقع طور پر بہت زیادہ رہا اور چار کروڑ سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔

حسن روحانی ایران کے دوبارہ صدر منتخب ، ابراہیم رئیسی کو شکست

مسٹر رئیسی جو 56سال کے ہیں اور 68سالہ مسٹر روحانی نے لائیو ٹیلی ویژن پر ایک دوسرے پر بدعنوانی اور تشدد پھیلانے کے سنگین الزام لگائے تھے۔ مسٹر روحانی اور رئیسی کے درمیان زبردست نقطہ چینی کے درمیان ہونے والی انتخابی مہم کے بعد اس کے نتائج پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔ مسٹر حسن روحانی اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے انتخابی میدان میں اترے تھے۔ سال 2015میں دنیا کی عظیم طاقتوں کے ساتھ ان کے کئے گئے نیوکلیر معاہدے پر یہ انتخاب عوام کی رائے کا اظہار ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز