ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ، حسن روحانی اور ابراہیم راسی ہیں میدان میں

May 19, 2017 12:30 PM IST | Updated on: May 19, 2017 12:30 PM IST

دبئی: ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے آج صبح سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر آج صبح مختلف شہروں میں لوگوں کو لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے دکھایا گیا ہے۔ ملک کی اعلی ترین مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے راجدھانی تہران میں اپنا ووٹ دینے کے بعد کہاکہ تمام لوگوں کو اس اہم الیکشن میں ووٹ دینا چاہئے۔اس لئے پہلے آئيں اور آغاز میں ہی ووٹ دیں۔

اطلاعات کے مطابق ایران میں کل آٹھ کروڑ آبادی میں 5.6 کروڑ افراد ووٹ دینے کے اہل ہيں اور انتخابی مراکز پر کافی زیادہ بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔ ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ، حسن روحانی اور ابراہیم راسی ہیں میدان میں

ملک کے موجودہ صدر حسن روحانی اور قدامت پسند مخالف لیڈر ابراہیم راسی کے درمیان تلخ انتخابی مہم چلائے جانے کے بعد ہو نے والے اس الیکشن پر سب کی نگاہیں ٹكي ہوئیں ہیں۔ مسٹر حسن روحانی اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے دوبارہ انتخابی میدان میں ہیں۔ 2015 میں دنیا کی پانچ سپر پاور طاقتوں کے ساتھ ان کی طرف سے کئے گئے جوہری معاہدے پر یہ الیکشن عوام کی رائے کے مترادف ہوگا۔ رائٹر۔ م ش ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز