امریکی پارلیمنٹ میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے حق میں ووٹنگ

Jul 26, 2017 04:12 PM IST | Updated on: Jul 26, 2017 04:12 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعتراضات کے بعد بھی امریکی پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان نے روس، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کے حق میں آج اکثریت سے ووٹ دیا۔ اس مسئلے پر ابھی پولنگ جاری ہے اور پابندیوں کے حق میں اب تک 388 ممبران نے ووٹ دیا ہے جبکہ اس کی مخالفت میں صرف دو ممبران پارلیمنٹ نے ووٹ دیا ہے۔ اس بل کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پاس بھیجے جانے سے پہلے سنیٹ سے منظوری ملنا ضروری ہے۔ صدر کے پاس اسے قانون بنانے یا ویٹو کرنے کا حق ہے۔ سنیٹ کے ممبران نے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ وہ اس بل پر ایوان میں کب بحث اور ووٹنگ کریں گے۔

دریں اثناء، وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہيں کیا ہے۔ روس کی طرف سے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت اور امریکی اقتدار پر قبضے کا الزام ​​لگاتے ہوئے امریکہ نے ماسکو کو سخت اشارہ دینے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس قانون کے عمل میں آنے کے بعد امریکی صدر پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر روس پر پابندیوں میں نرمی نہیں دے سکیں گے۔

امریکی پارلیمنٹ میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے حق میں ووٹنگ

وہائٹ ہاوس: فائل فوٹو، یو این آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز