سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں پرووٹنگ آج

Sep 11, 2017 04:24 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 04:24 PM IST

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ نیوکلیائی ٹیسٹ کرنے پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے لئے امریکہ کی پیش کردہ تجویز پر آج شام میں ووٹنگ ہوگی۔

اس تجویز کو منظور کرنے کے لئے کم از کم9ووٹوں کی ضرورت ہے اور امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کی جانب سے اس پر ویٹو بھی نہیں کیاجانا چاہئے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ چین اور روس اس تجویز کی حمایت کر رہے ہیں یا نہیں۔ امریکہ نے اس مسودہ کی تجویز کو بدھ کو 15 رکنی کونسل میں پیش کیا تھا۔

سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں پرووٹنگ آج

اقوام متحدہ: فائل فوٹو

امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل میں ووٹنگ کرانے اور اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی مشن نے پیر کو سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف مسودے کی تجویز پیش کی تھی اور اس پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ اتوار کو ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، امریکہ اور دنیا کے متعدد ممالک نے اس ٹیسٹ کی سخت مذمت کی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز