وسیم اکرم کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کو لے کر وقار یونس نے مانگی معافی

کرکٹر وسیم اکرم کی سالگرہ پر کیک کاٹنے پر پاکستان کے سابق کرکٹر وقار یونس نے معافی مانگی ہے۔

Jun 05, 2018 11:30 AM IST | Updated on: Jun 05, 2018 11:31 AM IST

کرکٹر وسیم اکرم کی سالگرہ پر کیک کاٹنے پر پاکستان کے سابق کرکٹر وقار یونس نے معافی مانگی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب انگلینڈ اور پاکستان کے بیچ ہینڈگلے میں دوسرا میچ چل رہا تھا۔

یونس نے ٹویٹر پر لکھا: " وسیم بھائی کی سالگرہ پر کل کیک کاٹنے کو لے کر معذرت خواہ ہوں۔ ہمیں رمضان کے مقدس مہینے کا اور جو لوگ روزے سے ہیں ان کا احترام کرنا چاہئے تھا۔ میری طرف سے یہ خراب کام تھا ... معذرت۔ "

وسیم اکرم کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کو لے کر وقار یونس نے مانگی معافی

وسیم اکرہ اپنی سالگرہ مناتے ہوئے۔ فوٹو: ٹوئیٹر، زینب عباس۔

رمضان کے مہینے میں کیک کاٹنے کے لئے وسیم اکرم اور وقار یونس دونوں کو لوگوں کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز