ہم مذاکرات کے لئے تیار، لیکن خود مختاری کا بھی ہو احترام: قطر

Jul 22, 2017 12:12 PM IST | Updated on: Jul 22, 2017 12:13 PM IST

دوحہ۔ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ وہ خلیج کے چار پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن انہیں قطر کی خودمختاری کا بھی احترام کرنا چاہئے۔ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایک ٹیلی ویژن پر اپنی تقریر میں کہا کہ کویت کی ثالثی کی کوششوں اور امریکہ، ترکی اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کی حمایت کافی اہم ہے اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

قطر کے امیر نے يروشلم میں الاقصی مسجد کو بند کرنے کی بھی تنقید کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ واضح ر ہے کہ خلیج کے چار ممالک سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس سے اپنے تعلقات منقطع کرلئے ہیں۔

ہم مذاکرات کے لئے تیار، لیکن خود مختاری کا بھی ہو احترام: قطر

قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی : تصویر، الجزیرہ ڈاٹ کام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز