Live Results Assembly Elections 2018

میکسیکو میں زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کے لئے تیارہیں: امریکہ

واشنگٹن۔ امریکہ نے تباہ کن زلزلے سے متاثر اپنے ہمسایہ ملک میکسیکو کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

Sep 20, 2017 07:31 PM IST | Updated on: Sep 20, 2017 07:31 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ نے تباہ کن زلزلے سے متاثر اپنے ہمسایہ ملک میکسیکو کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیتھر نوارٹ نے کہا ’’ہم زلزلہ متاثرین کے تیئں ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعاکرتے ہیں۔ہمارا جذبہ احساس اور دعائیں میکسیکو کے عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ امداد فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور جیسے ہی میکسیکو مدد مانگے گا اسے فوری طور پر امداد فراہم کی جائے گی۔ دریں اثنا، میکسیکو سٹی میں واقع امریکی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہاں مقیم اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر وہ کسی طرح سے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں تو وہ سفارت خانے سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

میکسیکو میں زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کے لئے تیارہیں: امریکہ

رائٹرز

واضح رہے گزشتہ رات میکسیکو میں آئے 7.1 شدت والے زلزلہ میں 138 افراد ہلاک اور درجنوں عمارات منہدم ہوگیئں۔اس زلزلہ نے میکسیکو سٹی، مور لیوس اور پیوبلا صوبوں میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ میکسیکو سٹی کے میئر نے کہا کہ زلزلہ میں 44 مکانات کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور کئی دیگر مکمل طور پر زمین میں دب گئے ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز