فوج اور حکومت کے مابین تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کریں گے : شاہد خاقان عباسی

Aug 09, 2017 10:47 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 10:47 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ ملک کی طاقت ور فوج میں اپنے رابطوں اور کابینہ وزیر کی حیثیت سے اپنے تجربے کا استعمال کرکے فوج اور حکومت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ مسٹر عباسی کے فوج میں خاندانی رابطے اور وزیر پٹرولیم کے طور پر ان کا تجربہ نہ صرف فوج سے تعلقات بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ اس سے انہیں مخالفین کو دبانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے وزیر پٹرولیم رہنے کے دوران ملک میں ایل این جی گیس کے استعمال کو فروغ دینے کا اہم کام کیا تھا۔

ایک ایئر لائن کمپنی کے شریک بانی اور اسكائی ڈائیونگ کے شوقین مسٹر عباسی اپنی مدت کے دوران 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں رائے عامہ کو پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے۔

فوج اور حکومت کے مابین تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کریں گے : شاہد خاقان عباسی

سپریم کورٹ نے پناما گیٹ معاملے میں نواز شریف کو قصوروار قرار دیتے ہوئے گزشتہ ماہ انہيں وزیر اعظم کے عہدے کے نااہل قرار دیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر شریف نے استعفی دے دیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) نے مسٹر شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم بنائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ عام انتخابات تک 58 سالہ مسٹر عباسی ہی ملک کے وزیر اعظم رہیں گے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ فوج کے تئیں مسٹر عباسی کی پالیسی نواز شریف سے کچھ مختلف رہنے کی امید ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ مسٹر عباسی فوج اور حکومت کے درمیان تعلقات کو بہترکرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز