مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اقوام متحدہ عوامی خدمات ایوارڈ سے سرفراز

Jun 24, 2017 09:23 AM IST | Updated on: Jun 24, 2017 09:24 AM IST

کولکاتہ  : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو آج ہیگ میں اقوام متحدہ عوامی خدمات ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ریاست کے غریب ترین اور حساس علاقوں میں رسائی کے لیے حکومت کے كنياشري پركلپا پروگرام کے لئے دیا گیا ہے۔ اس سال عوامی خدمات کی تقریب کا موضوع 'دی فیوچر از ناؤ: اسسیلریٹنگ پبلک سروس اننوویشن فار ایجنڈا 2030' ہے۔ تقریب میں دنیا کے مختلف حصوں سے پانچ سو سے زیادہ نمائندے شامل ہوئے۔ اس ضمن میں 63 ممالک کے 552 منصوبوں میں سے مغربی بنگال کے كنياشري پروگرام كو پہلے مقام پر منتخب کیا گیا۔ یہ ایوارڈ مغربی بنگال حکومت کی عوامی خدمات میں جدت طرازی اور سہولت کے لئے دیا گیا ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ریاستی حکومت نے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کو لاگو کیا ہے۔ جاری۔ یو این آئی۔ م ش ۔ 0820

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اقوام متحدہ عوامی خدمات ایوارڈ سے سرفراز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز