جے پور:راجستھان میں اشوک پرنامی کے بی جے پی ریاستی صدر کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعداب پارٹی کی کمان سونپنے کے لئے نئے صدر کی تلاش جاری ہے۔ نئے صدر کے ناموں کی فہرست میں آرایس ایس کے بے حدقریبی اورمرکزی وزیر برائے زراعت ممبرپارلیمنٹ گجیندر سنگھ شیخاوت سب سے آگے چل رہے ہیں۔