Live Results Assembly Elections 2018

گجرات میں دردناک سڑک حادثہ : 6 خواتین سمیت 11 ہلاک

گجرات میں ضلع احمد آباد کے دھندوکا علاقہ میں آج ایک ٹرک کے ساتھ ٹکر میں ایک جیپ پر سوار چھ خواتین اور ڈرائیور سمیت 11 افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا

Aug 27, 2017 06:08 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 06:08 PM IST

احمد آباد: گجرات میں ضلع احمد آباد کے دھندوکا علاقہ میں آج ایک ٹرک کے ساتھ ٹکر میں ایک جیپ پر سوار چھ خواتین اور ڈرائیور سمیت 11 افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس انسپکٹر وی این پٹیلیا کے مطابق صبح دھندھوکا۔برواڈا شاہراہ پر تگڑی گاؤں کے نزدیک پالی تانا کی جانب جا رہی جیپ اور ٹرک کی آمنے سامنے کی ٹکر میں جیپ میں سوار جین مذہب کے پیروکار اور ڈرائیور سمیت پالی تانا جا رہے 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مرنے والوں کی شناخت دھرا بہن (24)، جینالی بہن (21)، ریٹا بہن (51)، کرن کملیش بھائی شاہ (45)، وبھا بہن ہتیش بھائی شاہ (45)، ششی کانت بھائی شاہ (55)، نیمت (12)، ندیپ (12)، ہتیش لال شاہ (49)، کشور بھائی کی بیوی بھارتی بین (52) اور ڈرائیور احمد بھائی ملک (50) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں ایک لڑکا زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے ٹرک ڈرائیور کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

گجرات میں دردناک سڑک حادثہ : 6 خواتین سمیت 11 ہلاک

علامتی تصویر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز