مہاراشٹر: بھیانک سڑک حادثہ میں 11افراد کی موت، 15 دیگر زخمی

Oct 21, 2017 04:49 PM IST | Updated on: Oct 21, 2017 04:49 PM IST

سانگلی۔ مہاراشٹر کے سانگلی میں تاس گاؤں-کواتھے مہاکال قومی شاہراہ پر ایک ٹرک کے پلٹنے کی وجہ سے پانچ عورتوں سمیت 11مزدوروں کی موت ہوگئی اور 15 افراد سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آج علی الصباح تقریباً چار بجے یوگے واڑی کے نزدیک ڈرائیور کے ہاتھ سے ٹرک بے قابو ہوگیا جس کے سبب یہ حادثہ ہوا۔حادثہ کے وقت ٹرک کرناٹک کے بیجاپور سے ٹائیلز لیکر مہاراشٹر میں ستارا ضلع کے کراڈ جارہاتھا۔ اس وقت ٹرک پر 25افراد سوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ٹرک کے نیچے دبے 10لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی ،جبکہ ایک شخص نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔اس حادثہ میں 15لوگ زخمی ہوئے ہیں جس میں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کی شناخت اندو بائی نمبالر(30)،پرشو رام پجاری(25)،باسما پجاری(45)،روپیش راٹھور(27)،سنتوش منجلے (16)،اشوک برجدار(50)،لکشمی بائی مادر(40)،بے بی شیخ(45)،ساہبنانئنمنت(65)،نادپا نمبالکر(8)،بل بھیم کالے(23)،پربھو بل سری(30)،جے شری بل سری(21)سدھاکر بل سری(51)،سریش کولی(30)،بل سمپا تلوار(70)،کانتپا کالے(35)،بھیما تلوار(50) اور ساہبنا گنگا مل(40)کی شکل میں کی گئی ہے۔

مہاراشٹر: بھیانک سڑک حادثہ میں 11افراد کی موت، 15 دیگر زخمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز