وزیراعظم مودی کے گجرات دورہ کے پہلے دن احمد آباد میں ایک ہی جگہ سے 15دیسی بم برآمد

احمد آباد۔ گجرات میں احمد آباد شہر کے حساس دریاپور علاقہ سے آج 15دیسی بم برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔

Oct 07, 2017 01:54 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 06:36 PM IST

احمد آباد۔ گجرات میں احمد آباد شہر کے حساس دریاپور علاقہ سے آج 15دیسی بم برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ڈپٹی کمشنرسدھیر دیسائی نے بتایا کہ یہ تمام بم ایک ہی جگہ پر ایک کوڑے دان سے برآمد ہوئے جو زیادہ شدت کے نہیں تھے۔ یہ تمام زندہ بم تھے اور انہیں بعد میں انسداد بم دستہ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ احمد آباد میں جولائی 2008میں ہوئے سلسلہ وار دہشت گردانہ بم دھماکوں کے واقعات کے بعد سے ایسے واقعات سے خاصی دہشت پھیل جاتی ہے۔ اس وقت تقریباََ ایک گھنٹے میں مختلف مقامات پر 21 بم پھٹے تھے جن میں 50سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

وزیراعظم مودی کے گجرات دورہ کے پہلے دن احمد آباد میں ایک ہی جگہ سے 15دیسی بم برآمد

یہ بم ایسے وقت برآمد ہوئے ہیں جب وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات کا دو روزہ دورہ آج سے شروع ہوا ہے۔ حالانکہ وزیراعظم کا احمد آباد میں کوئی پروگرام نہیں ہے۔

صبح بم ملنے کی اطلاع کے بعد سوات دستہ اور پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ مسٹر دیسائی نے کہا کہ یہ بالکل عام طرح کے دیسی بم تھے۔ فی الحال اس سلسلہ میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز