جراثیم کش دواؤں کے زہرسے مہاراشٹر کے ودربھ علاقہ میں 21 کسانوں کی موت

Oct 10, 2017 01:01 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 01:01 PM IST

ناگپور۔ مہاراشٹر کے ودربھ علاقہ کے ضلع یوتمل میں جراثیم کش دواؤں کا سانس کے ساتھ جسم کے اندر جانے سے 21کسانوں کی موت ہوگئی۔ ودربھ علاقہ میں اب تک تک جراثیم کش دواؤں سے تقریباً 50کسانوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 2000بیمار پڑ چکے ہیں۔ کپاس کی فصل پر کیڑا لگنے سے بچانے والے جراثیم کش دوائیں سانس کے ساتھ جسم کے اندرجانے کی وجہ سے کسانوں کی موت ہورہی ہے، لیکن ابھی تک کسی افسر نے جراثیم کش دواؤں سے مررہے کسانوں کی خبر نہیں لی ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی کسان جی ایم سی ایچ اور آئی جی ایم سی ایچ و دیگر سرکاری اسپتالوں میں داخل ہیں ،لیکن کسی افسر نے کسانو ں کی مدد کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ اگست اور ستمبر کے مہینوں میں ودربھ کے کئی علاقوں میں یہ واقعات ہوچکے ہیں۔

جراثیم کش دواؤں کے زہرسے مہاراشٹر کے ودربھ علاقہ میں 21 کسانوں کی موت

ذرائع کے مطابق کئی کسان جی ایم سی ایچ اور آئی جی ایم سی ایچ و دیگر سرکاری اسپتالوں میں داخل ہیں ،لیکن کسی افسر نے کسانو ں کی مدد کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے کسانوں کی موت پر مرکزی زراعت اور کسان بہبود سے متعلق وزارت،حکومت مہاراشٹر کے سکریٹریوں کو نوٹس بھیج کر چار ہفتہ کے اندر معاملہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز