راجستھان میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے 25 ہلاک ، 28 زخمی ، متعدد کی حالت سنگین

راجستھان کے بھرت پور میں جمعرات کی رات ایک شادی کی تقریب میں طوفانی بارش کے دوران دیوار گر گئی اور اس کے نیچے دبنے سے 25 لوگوں کی موت ہو گئی

May 11, 2017 08:48 AM IST | Updated on: May 11, 2017 09:02 AM IST

بھرت پور : راجستھان کے بھرت پور میں جمعرات کی رات ایک شادی کی تقریب میں طوفانی بارش کے دوران دیوار گر گئی اور اس کے نیچے دبنے سے 25 لوگوں کی موت ہو گئی ۔ یہ معاملہ شہر کے اننپورتا شادی ہال میں آیا ۔ اس حادثے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ۔

سیور تھانہ علاقہ میں ہوئے اس حادثے میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ چار درجن سے زائد افراد بری طرح زخمی ہو گئے ۔ ان میں سے متعدد نے اسپتال کے راستے میں تو کچھ نے علاج کے دوران دم توڑ دیا ۔ رات 2 بجے تک اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ۔

راجستھان میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے 25 ہلاک ، 28 زخمی ، متعدد کی حالت سنگین

Photo of Representation only.

بھرت پور ضلع کلکٹر ڈاکٹر این کے گپتا کے مطابق تیز آندھی کے بعد بارش کی وجہ سے ایک دیوار گر گئی ۔ اس کے نیچے دبنے سے دو درجن لوگوں کی موت ہو گئی ، جبکہ تقریبا 28 افراد زخمی ہو گئے ۔

ایس پی انل ٹانک نے بتایا کہ حادثے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری طور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ۔ دیوار کے نیچے دبنے والے لوگوں کو شدید چوٹیں آنے سے لوگوں کی جان چلی گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز