پاکستانی فوجی کا سر کاٹ کر لانے والے ہندوستانی جوان کو 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان

May 08, 2017 10:30 PM IST | Updated on: May 08, 2017 10:31 PM IST

اجمیر : مسلم یووا آتنک وادی سمیتی کے قومی صدر حاجی شکیل سیفی نے ہندوستانی فوجیوں کے سر کاٹنے کے معاملے پر شدید غصہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی فوجیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی بھی پاکستانی فوجی کا سر کاٹ کر لاتے ہیں وہ انہیں چندہ جمع کرکے پانچ کروڑ روپے انعام دیں گے۔

یہ بات انہوں نے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر کے ساتھ حاضری دینے کے بعد کہی۔ اس دوران درگاہ پہنچ کر دونوں نے خواجہ کی چوکھٹ چومي اور عقیدت کے پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستانی فوجی کا سر کاٹ کر لانے والے ہندوستانی جوان کو 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان

میڈیا سے بات چیت میں سیفی نے کہا کہ جتنی پاکستان کی آبادی ہے ، اتنے تو ہندوستان میں صرف مسلمان ہی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ملک کا مسلمان ہی پاکستان کے لئے کافی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سیفی نے مرکزی حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کی بھی اپیل کی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز