ممبئی میں موسلا دھار بارش سے چھ افراد کی موت، صورت حال خطرناک

ممبئی۔ ممبئی میں موسلا دھار بارش کے سبب چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

Aug 30, 2017 12:48 PM IST | Updated on: Aug 30, 2017 12:59 PM IST

ممبئی۔  ممبئی میں  موسلا دھار بارش کے سبب چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔  وکرولی میں دو الگ الگ مقامات میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وکرولی کے ورشا نگر میں طوفان کے ساتھ تیز بارش کی وجہ سے ایک احاطے کی دیوار گرجانے سے کل دیر رات ایک شخص کی موت ہوگئی اور سوریہ نگر میں موسلا دھار بارش سے لوگوں کے مرنے کی رپورٹ ہے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے مطابق طوفان کے ساتھ تیز بارش کی وجہ سے تقریباً 200 درخت اکھڑ گئے ہیں اور 70 مقامات پر شارٹ سرکٹ ہوا ہے۔ ممبئی کے کئی علاقوں میں ابھی بھی جگہ جگہ پانی بھرا ہوا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر تعلیم نے اسکول اور تعلیمی اداروں کو آج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مغربی ریلوے کی ٹرین آج صبح سے چلنے شروع ہوگئی لیکن سینٹرل ریلوے اور ہاربر ریلوے ابھی بھی بند ہے لیکن بہت جلد ان دونوں لائنوں پر ٹرین چلنے کی امید ہے۔

ممبئی میں موسلا دھار بارش سے چھ افراد کی موت، صورت حال خطرناک

ممبئی کے کئی علاقوں میں ابھی بھی جگہ جگہ پانی بھرا ہوا ہے۔

ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں آج صبح سے بارش بند ہوگئی ہے لیکن سڑکوں پر آمدرفت اور گاڑیوں کی تعداد بہت کم ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز