مہاراشٹر میں بھیانک سڑک حادثہ ، ایک خاندان کے 6 افراد سمیت 7 کی موت

مہاراشٹر میں جلگاؤں ضلع میں چالیس گاؤں دیہی علاقے میں نصف شب کے بعد ہونے والے دوموٹرگاڑیوں کی ٹکر کے ایک بھیانک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت سات افراد لقمہ اجل بن گئے

Oct 17, 2017 08:24 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 08:24 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں جلگاؤں ضلع میں چالیس گاؤں دیہی علاقے میں نصف شب کے بعد ہونے والے دوموٹرگاڑیوں کی ٹکر کے ایک بھیانک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت سات افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دوشدیدطورپرزخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک ایل سی وی اور ایک چار پہیہ گاڑی کے درمیانچالیس گاؤں ۔اورنگ آباد روڈپر رنجن گاؤں پھاٹا کے نزدیک تصادم میں مذکورہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ عقب میں ایک موٹربائیک سوار بھی موت کا شکار بن گیا۔

مہاراشٹر میں بھیانک سڑک حادثہ ، ایک خاندان کے 6 افراد سمیت 7 کی موت

علامتی تصویر

چالیس گاؤں پولیس نے تمام افراد کو فوری طورپر ایک قریبی اسپتال پہنچایا ،لیکن چوان خاندان کے چھ افراد کو مردہ قراردے دیا گیا جن میں 18سے 55سال کی عمر کے مرد،خواتین اور نوجوان شامل ہیں۔زخمی میورچوان اور گیتا چوان کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ان افراد کا تعلق چالیس گاؤں کے بوڈرے گاؤں سے تھا اور یہ لوگ اورنگ آباد جارہے تھے۔پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے اور جانچ جاری ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز