مہاراشٹر میں ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

Oct 19, 2017 02:12 PM IST | Updated on: Oct 19, 2017 02:12 PM IST

اورگ آباد : مہاراشٹر میں ویب سائٹ کے ذریعہ آن لائن دھوکہ دہی کرنے والےایک گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ اس گروہ نے مختلف ریاستوں میں درجنوں افراد سے اب تک چالیس لاکھ روپئے اینٹھ لیے ہیں ۔

صرف آٹھوی جماعت تک تعلیم یافتہ شخص نے شاطرانہ انداز میں مہا ای سینٹر کے نام سے ایک ایسی ویب سائٹ تیار کی جو پہلی نظر میں سرکاری ویب سائٹ سے مشابہ نظر آتی ہے ۔ اس ویب سائٹ پر صارفین کو ایجنسیاں دینے کا لالچ دیا گیا ۔ مثال کے طور پر آدھار کارڈ ایجنسی، برتھ سرٹیفکیٹ، یو ٹیلیٹی، آن لائن بس ٹکٹ، ایئر ٹکٹ ایجنسی، بل پیمنٹ اور ملٹی سروسیز ایجنسی دینے کی بات کہی گئی ۔ ایجنسی کے لیے صارف سے ابتدائی طور پر 15 سے 20 ہزار روپئے وصول کیے جاتے تھے ۔

مہاراشٹر میں ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

اس طرح صرف مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ مختلف ریاستوں کے 80 سے زائد لوگوں کو جھانسہ دیکر رقم اینٹھی گئی ۔ معاملہ اس وقت اجاگر ہوا جب خود ایک پولیس اہلکار اس گروہ کی جعلسازی کا شکار ہوگیا۔پولیس نے گروہ کے سرغنہ شیکھر اومکار پرساد پوتدار کو ناگپور سے گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے سائبر کرائم سے وابستہ چیزیں کمپیوٹر، ہارڈ ڈسک ،نقد رقم اور دیگر اشیا ضبط کی گئی ۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم شیکھر صرف آٹھوی جماعت پاس ہے ، لیکن شاطرانہ انداز میں وہ اپنے گروہ کی مدد سے لوگوں کو پچھلے دو سال سے ٹھگ رہا تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ اس کی بنائی ویب سائٹ پر اشوکا کی لاٹ بھی استعمال کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جھانسے میں آسکیں ۔

ملزم کو عدالت میں پیش کرکے پولیس نے تحویل میں لیا ہے ۔ اور نگ آباد دیہی پولیس گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش میں مصروف ہے ۔ ایس پی آر پی سنگھ کا کہنا ہے کہ دیگر ریاستوں میں اس گروہ کی جعلسازی کا شکار ہوئے افراد سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز