چوری ہوئے دل کی رپورٹ لکھوانے تھانے پہنچا لڑکا، پولیس بھی ہوئی حیران

لڑکے کی کی شکایت تھی کہ ایک لڑکی نے اس کا دل چرا لیا تھا اور پولیس والوں کو اس کا دل واپس لانا چاہئے۔

Jan 09, 2019 01:29 PM IST | Updated on: Jan 09, 2019 01:35 PM IST

دنیا میں عاشقوں کی کمی نہیں ہے۔ کہیں کوئی ایک طرفہ پیار میں پڑا ہوا ہے تو کہیں کسی کا دل چوری ہو گیا ہے اور اب وہ بے بس ہیں۔ ان کا پیار پروان چڑھے یا نہ چڑھے ان کے دماغ میں اپنے چوری دل کو ڈھونڈنے کی اس ترکیب تک تو نہیں پہنچا ہوگا۔

ناگپور کے پولیس تھانے میں پولیس والے تب حیران رہ گئے جب ایک لڑکا ان کے پاس اپنے چوری ہوئے دل کی شکایت کرنے پہنچ گیا۔ جی ہاں نیوز 18 کی خبر کے مطابق حال ہی میں ناگپور کے ایک تھانےمیں ایسی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ان کے پاس ایک لڑکا آیا جس کی شکایت تھی کہ ایک لڑکی نے اس کا دل چرا لیا تھا اور پولیس والوں کو اس کا دل واپس لانا چاہئے۔

چوری ہوئے دل کی رپورٹ لکھوانے تھانے پہنچا لڑکا، پولیس بھی ہوئی حیران

علامتی تصویر

Loading...

پولیس والوں کو چونکہ اکثر ہی چوری ہوئے سامان کی شکایت ملتی ہے لیکن ایسا کیس پہلی مرتبہ آیا تھا۔ پولیس کو سمجھ نہیں آیا کہ وہ اس کیس کو کیسے ہینڈل کرے۔ اس پر انہوں نے اپنے سینئر افسران سے صلاح مانگی۔

تب سینئر افسران نے آپس میں بات کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ہندستانی قانون کے تحت ایسی کوئی دفعہ نہیں ہے جس میں ایسی کسی شکایت کا تصفیہ کیا جاسکے۔

اس پر پولیس والوں نے اس لڑکے کو اس کی جانکاری دی چونکہ قانون میں ایسی کوئی دفعہ نہیں ہے اس لئے وہ اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ تب وہ لڑکا وہاں سے ہٹا۔

یہ معاملہ ناگپور پولیس کمشنر بھوشن کمار اپادھیائے نے خود گزشتہ ہفتے ایک پروگرام میں شیئر کیا تھا۔ اس پروگرام میں پولیس اہلکار نے 82 لاکھ کی قیمت تک کی کئی کھوئی ہوئی چیزوں کو ان کے مالکوں کو سونپا گیا تھا۔

Loading...