ممبئی: بھنڈی بازار میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، بھیانک حادثے میں 10جاں بحق، متعدد زخمی

جنوبی ممبئی میں واقع بھنڈی بازارعلاقہ میں آج ایک پانچ منزلہ عمارت عرشی منزل منہدم ہوگئی جس میں 10مکین لقمہ اجل بن گئے ہیں اور 15 زخمیوں کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

Aug 31, 2017 09:36 AM IST | Updated on: Aug 31, 2017 03:06 PM IST

ممبئی۔  جنوبی ممبئی میں واقع بھنڈی بازارعلاقہ میں آج ایک پانچ منزلہ عمارت عرشی منزل  منہدم ہوگئی جس میں 10مکین لقمہ اجل بن گئے ہیں اور 15 زخمیوں کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ ممبئی کے نگراں وزیر سبھاش ڈیسائی اورمیونسپل کمشنراجوئے مہتانے جائے حادثہ کادورہ کیا۔ ایم پی مجید میمن اور مقامی کارپوریٹر اتل شاہ نے بھی حالات کا جائزہ لیا۔ بی ایم سی کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق 55-60افراد ملبے میں دبے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور متعدد ایمبولنس پہنچی ہیں۔ بی ایم سی کےعملے کے ساتھ ساتھ مقامی سوشل ورکر س بھی راحتی کام میں مصروف ہیں۔

راحت اور امداد رسانی کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں اور لوگوں کو عمارت کے اندر سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ خیال رہے کہ ممبئی میں کئی دنوں سے شدید بارش ہورہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ بے حال ہیں ۔

ممبئی: بھنڈی بازار میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، بھیانک حادثے میں 10جاں بحق، متعدد زخمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز