احمدآباد میں بھی براڑی جیسا سانحہ، کالے جادو کے سبب گئی پورے خاندان کی جان

احمدآباد میں نروڑا واقع ایک فلیٹ میں کنال ترویدی، ان کی بیوی کویتا اور بیٹی کی لاش ملی ہے جبکہ کنال کی ماں بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔

Sep 12, 2018 07:24 PM IST | Updated on: Sep 12, 2018 07:33 PM IST

گجرات کے احمد آباد میں دہلی کے براڑی جیسا سانحہ سامنے آیا ہے۔ یہاں سیاہ جادو کے سبب ایک خاندان کے تین لوگوں نے جان دے دی۔ اطلاعات کے مطابق احمدآباد میں نروڑا واقع ایک فلیٹ میں کنال ترویدی، ان کی بیوی کویتا اور بیٹی کی لاش ملی ہے جبکہ کنال کی ماں بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔

کنال ترویدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ نروڑا واقع اونی اسکائی میں کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے۔ بتایاجا رہا ہے کہ دہلی کے براڑی سانحہ کی طرح گھر کے سربراہ 45 سالہ کنال نے خود کو پھانسی لگائی تھی جبکہ ان کی بیوی کویتا اور 16 سالہ بیٹی شرین کی لاش گھر میں ملی۔

احمدآباد میں بھی براڑی جیسا سانحہ، کالے جادو کے سبب گئی پورے خاندان کی جان

ہلاک ہونے والے میاں بیوی: فائل فوٹو

بتایا جارہا ہے کہ کنال کی ماں پر اس  کا اثر زیادہ نہیں ہوا۔ فی الحال وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے سے ان کا گھر بند تھا۔ ان کے رشتہ دار انہیں فون کررہے تھے، لیکن کوئی فون پرجواب نہیں دے رہا تھا، اس لئے ان کے رشتے داراور خاندان کے دیگرلوگ پولیس کو لے کروہاں پہنچے۔ کمرے میں داخل ہوتے ہی سب کے ہوش اڑ گئے۔ اندر کنال پھانسی سے لٹکے ہوئے تھے جبکہ ان کی بیوی فرش پراوربیٹی بسترپرمردہ پڑے تھے۔

پولیس کو جانچ کے دوران ان کے کمرے سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے، جس میں لکھا ہے ’’ممی آپ مجھے کبھی بھی سمجھ نہیں پائیں، میں نے کئی باراس سیاہ طاقت کے بارے میں بتایا تھا، لیکن آپ نے کبھی اسے مانا نہیں اورشراب کو اس کی وجہ بتائی‘‘۔

سوسائڈ نوٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ کبھی بھی خود کشی نہیں کرسکتے، لیکن سیاہ طاقت کی وجہ سے خود کشی کررہے ہیں۔ جگنیش بھائی یہ آپ کی جوابدہی ہے۔ شیرالوداع کہہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پولیس کو شک: براڑی میں کالا جادو کے جال نے لے لی 11 لوگوں کی جان

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز