والد نے اپنی ہی تین بیٹیوں کی عزت تار تار کردی، 9 سالہ بیٹی کو 5 سال سے بنا رہا تھا اپنی ہوس کا شکار

حیرانی کی بات یہ ہے کہ حیوان بنے اس والد نے کئی بار اپنی بچیوں کی عصمت دری کی

Sep 11, 2018 12:31 PM IST | Updated on: Sep 11, 2018 12:47 PM IST

گجرات میں ایک حیوان صفت باپ نے اپنی ہی بیٹیوں کی عزت تار تار کر دی ۔ ٹی آئی او کے مطابق گجرات کے پوربندر میں ایک والد پر الزام لگا ہے کہ اس نے اپنی تین بیٹیوں کی عصمت دری کی۔ پولیس نے اتوار کے روز ملزم والد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سال کے اس والد نے سب سے پہلے اپنی چھوٹی بیٹی کو ہوس کا شکار بنایا۔ اس بچی کی عمر 9 سال ہے۔ اس کے بعد 14 سال کی بیٹی اور پھر 16 سال کی بیٹی اپنے ہی والد کی ہوس کا شکار بن گئی۔

والد نے اپنی ہی تین بیٹیوں کی عزت تار تار کردی، 9 سالہ بیٹی کو 5 سال سے بنا رہا تھا اپنی ہوس کا شکار

علامتی تصویر

 حیرانی کی بات یہ ہے کہ حیوان بنے اس والد نے کئی بار اپنی بچیوں کی عصمت دری کی۔ بچیوں نے بتایا کہ ان کا والد گزشتہ 5 سالوں سے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا ہے۔ چھوٹی بیٹی جب 4 سال کی تھی تبھی اس کا پہلی بار ریپ کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق، ملزم کا تعلق مزدور طبقے سے ہے۔ اس کی بیوی کی موت 5 سال پہلے ہو چکی ہے۔ ملزم کی تینوں بیٹیاں جونا گڑھ کے ایک اسکول میں پڑھتی تھیں۔ ایک دن والد نے  سب سے چھوٹی بیٹی کی عصمت دری کی، جس کے بعد اس نے والد کے اس کارنامہ کے بارے میں بتا دیا۔

اپنی حیوانیت پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ بچیوں کو دھمکی دیتا تھا کہ اگر انہوں نے یہ بات کسی کو بتائی تو انہیں برا انجام بھگتنا پڑے گا۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز